24 اگست 2014 - 09:42
ایران میں یورینیم ڈی آکسائیڈ کے یونٹ کا افتتاح

صوبہ اصفہان کی ایٹمی تنصیبات میں یورینیم ڈی آکسائید کی تیاری شروع ہوگئي ہے۔ ڈی آکسائیڈ یوریینم پانچ فیصد سے کم افزودہ یورینیم سے بنائي جارہی ہے.

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ حکومت کے آغاز پر یورینیم ڈی آکسائيڈ بنانے کے یونٹ کا افتتاح ہوا۔ اس یونٹ کا افتتاح ایٹمی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کیا۔ یورینیم ڈی آکسائیڈ ایٹمی بجلی گھروں کا ایندھن بنانے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ مغرب کے پاس ایران کے ساتھ تعاون کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس قدر آگے بڑھ چکا ہےکہ بڑی ہوشیاری سے اپنی سرگرمیاں انجام دے رہا ہےاور مغرب کے پاس ایران کے ساتھ تعاون کرنے کے علاوہ اب کوئي چارہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے علمی اور تحقیقاتی مراکز اب گوشہ نشینی سے نکل آئے ہیں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہیں۔

.......

/169